درخواست ضمانت کا معاملہ ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک حاضری کا حکم

عمران خان ، بشریٰ بی بی

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر حاضری کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چودھری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔

190 ملین پائونڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

دوران سماعت وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے،عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیو لنک پر حاضری کرانے کا حکم دیتے ہویے کہا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں