پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔
بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے۔ مقررہ وقت میں صرف عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرانے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
دوسری طرف خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سلیم سواتی نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جے یو آئی ف کا اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کردیا۔
جے یو آئی ف کا کوئی نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میں حاضر نہیں ہوا۔ جے یو آئی نے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے بھی لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا گیا۔
اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق
دوسری طرف گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آج اجلاس میں غیر متعلقہ افراد یا مہمان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ سیشن کے لیے مہمانوں کے تمام کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔