گوگل میپس نے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا


کیلیفورنیا: گوگل کی مقبول ترین سروس گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کی مقبول سروس میپس میں حالیہ مہینوں میں متعدد بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔

اب ایک اور نیا اے آئی فیچر گوگل میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، یہ اسکرین ریڈر نامی فیچر سب سے پہلے گوگل میپس میں 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

مذکورہ فیچر کے ذریعے صارفین فون کے کیمرے کو استعمال کر کے اپنے اردگرد کے ماحول کو اسکین کر سکتے ہیں تاہم اب اس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں آڈیو سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

نیا فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ثابت ہو گا جن کی بینائی خراب ہوتی ہے یا وہ کسی ایسی نامعلوم جگہ پر موجود ہوں جہاں کی زبان سے وہ ناواقف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جی میل سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا

کمپنی کے مطابق جب آپ فون کیمرے کا رخ کسی مخصوص مقام یا دکان کی جانب کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے متعلقہ تفصیلات آڈیو کے ذریعے بتائی جائیں گی۔

اس کے لیے گوگل میپس سرچ بار میں کیمرا آئیکون پر کلک کرکے اردگرد کے ماحول کو اسکین کرنا ہو گا اور ایسا کرنے سے پہلے ٹاک بیک اسکرین ریڈر فیچر ان ایبل کرنا ضروری ہواگا جو اسمارٹ فون کی سیٹنگز میں Accessibility مینیو میں موجود ہو گا۔


متعلقہ خبریں