شاہد آفریدی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنےکی تردید

شاہد آفریدی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا ڈراپ سین


پنجاب پولیس کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنےکی تردید کردی گئی ہے۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پنجاب پولیس کا بیان شیئر کیا ہے۔فیس بک پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے وضاحت کی ہےکہ بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ سابق کرکٹر  کے خلاف کسی قسم کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر دیگر افراد کے خلاف درج کروائی ہے اور متن میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں