نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش


نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئیں۔

ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 13کروڑ، ریگولر الاؤنس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ،38ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الاؤنس میں 8 ہزار ملیں گے جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں 15ہزار، اضافی الاؤنس کی مد میں 5ہزار ملیں گے۔

پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ آج، مریم اور مراد علی شاہ کی جیت یقینی

اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الاؤنس حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ارکان اسمبلی 4ہز ار800 روپے اسپیشل،2 ہزار800 عام الاؤنس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الاؤنس کی مد میں حاصل کرسکیں گے۔

رکن اسمبلی کو ملک کے اندرسفر پر بزنس کلا س، بیرون ملک سرکاری دورے پر فرسٹ کلاس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہوگی، دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلو الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔

ارکان اسمبلی کوسالانہ3 لاکھ روپے کے ٹریول واؤچرز،25بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹکٹ بھی فراہم کیے جائیں گے،ہر رکن اسمبلی اور انکی فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاز ہونگے، ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجرا کیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی بننے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری،اسٹینو،نائب قاصد اور ڈرائیور بھی دیا جائے گا۔رکن اسمبلی کو بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کیساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں