یہ ڈیلی ویجز کی حکومت بن جائے گی، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ڈیلی ویجز کی حکومت بن جائے گی ، جب پیپلز پارٹی کو بات پسند نہ آئی تو حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔

ہم نیوز کےپروگرام نیوز لائن ، ڈاکٹر ماریہ کیساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے آگے کے راستہ کا تعین نہیں کریں گے تو مزید انتشار پھیلے گا، ہم نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ الیکشن میں خرابیاں کیسے دور کرنی ہیں ، یہ حکومتیں ایک دن رہے یا 5سال اس سے فرق نہیں پڑے گا بلکہ ان حکومتوں کے لیے پرفارم کرنابہت مشکل ہوگا۔

وفاقی حکومت کی مدت سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ جو الیکشن لڑتے ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ جیتے یا ہارے ، جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں ہر چیز کا پتہ ہوتا ہے ، جو لوگ جیتے بغیر اسمبلیوں میں بیٹھیں گے وہ کام نہیں کر پائیں گے ، اور جو لوگ الیکشن درست نہیں کرا سکتے اس ملک کا نظام بھی نہیں چل سکتا ۔

آپ کے انتخابات متنازعہ ہو گئے ہیں لوگ قبول نہیں کر رہے ، جو الیکشن ملک کو استحکام دیتے ہیں وہ آج انتشار کی وجہ بنے ہوئے ہیں ، ملک میں بڑے عجیب سے حالات ہیں شائد ہمیں اس کا اندازہ نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ نواز شریف نے وکٹری اسپیچ کیوں کی ، اگر میں وہاں ہوتا تو میں ضرور مشورہ دیتا کہ وہ یہ اسپیچ نہ کریں ،اب ہم سب دعا ہی کر سکتے ہیں کہ جو حکومت آئےوہ ڈیلیور کر سکے۔

اس حکومت کو پی ڈی ایم کی حکومت نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس کا سربراہ ساتھ نہیں ہے ، میرا یہ سوال ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں کونسی تربیت ہوئی جو اب یہ ڈیلیور کر سکیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کاوزیراعلی کیلئے اپنا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیلی ویجز کی حکومت بن جائے گی ، کیونکہ جب پیپلز پارٹی کو کوئی بات پسند نہیں آئے گی تو حکومت کی چھٹی ہو جائے گی ۔


متعلقہ خبریں