پنجاب کے وزارت اعلیٰ کےدونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

مریم اور رانا آفتاب

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم  نواز اور  سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے وزارت اعلی پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ 

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے دونوں رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کےبعددونوں امیدواروں کےکاغذات نامزدگی درست قرار دے دیا۔ اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کاانتخاب کل صبح11بجے پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کےرانا آفتاب نے وزارت اعلی پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی سیکریٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کو جمع کروائےتھے۔

 


متعلقہ خبریں