آصفہ بھٹو کا پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ ، شہداد کوٹ سے ضمی الیکشن لڑیں گی

آصفہ بھٹو

آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پارلیمانی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 196 شہداد کوٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے ، وہاں سے آصفہ بھٹو ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی۔

مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ ماضی میں بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ عام انتخابات میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکر عملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں