راولپنڈی ، شہری پر تشدد کرنیوالا اے ایس آئی معطل ، گرفتار کر لیا گیا

اے ایس آئی معطل

راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے پر تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی شہزاد نے نوجوانوں پربدترین تشدد کیا۔ اور سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا کہ تیرے خلاف میں خود کارروائی کروں گا۔

شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی راول فیصل سلیم کو انکوائری کا حکم دیا، بعد ازاں اے ایس آئی کو معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شیخوپورہ ، قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم ، 20 افراد زخمی ،غفلت پر 4 اہلکار معطل

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں  کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکسلا میں اے ایس آئی امتیاز ناصر نے سرعام خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کروا کر معطل کر دیا۔


متعلقہ خبریں