پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتویہ نہیں ہونےدوں گا،اسپیکرپنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتو میں یہ نہیں ہونےدوں گا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران اسپیکرسبطین خان کا کہنا تھا کہ یہ مال روڈاور چیئرنگ کراس کی نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کی اتھارٹی ہے، مجھے کسی نے ابھی تک پروڈکشن آرڈرکی درخواست نہیں کی ہے۔

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی اسلم اقبال نےابھی تک حلف نہیں اٹھایا وہ پشاورہائیکورٹ کی ہدایت پرآئیں گے اور حلف بھی اٹھائیں گے۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتویہ نہیں ہونےدوں گا۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو جائے گا۔

اسمگلروں کی لڑائی، پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب

اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچرکے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض اور ن لیگ کے ملک ظہیر اقبال چنڑ ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تعداد کےاعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدوارزیادہ ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں