صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان

صدارتی الیکشن

ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن 9 مارچ کو ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے شیڈول کی منظوری بھی دے دی ہے اور کمیشن جلد صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

چودھری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز

صدرڈاکٹر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے مگر نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے وہ تاحال صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئین کے مطابق عام انتخابات ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں