سورج سے 2 انتہائی طاقتور شعاعوں کا اخراج، سیٹلائٹ سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ


واشنگٹن: نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے کہا ہے کہ سورج سے 2 انتہائی طاقتور شعاعوں کا اخراج ہوا ہے جو سیٹلائٹ سسٹم کو متاثر کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سورج سے خارج ہونے والے 2 انتہائی طاقتور شمسی توانائی کے شعلوں کا اخراج ہوا ہے جس سے زمین پر موجود جانداروں کو تو کوئی خطرہ نہیں البتہ یہ موبائل فون سگنلز سمیت دیگر سگنلز میں خلل کا باعث بن سکتا ہے۔

سورج سے پہلے شمسی شعلے کا اخراج 21 فروری کی شام کو ہوا جبکہ دوسرا طاقتور شمسی تابکاری اخراج 22 فروری کی صبح کو ہوا۔

ناسا نے سورج سے خارج ہونے والی طاقتور شعاعوں کی سیٹلائٹ سے بنائی گئی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی

سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سورج سے خارج ہونے والی طاقتور شعاعیں ریڈیو کمیونیکیشن، نیویگیشن سگنلز میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو خلائی جہازوں اور خلابازوں کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طاقتور شعاعیں زمین کے کسی ایک حصے پر سگنلز کو مکمل طور پر بھی ختم کر سکتا ہے تاہم لوگوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کسی بڑے نقصان کا سبب نہیں بنے گا۔


متعلقہ خبریں