اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام پر اتفاق ہو گیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا۔

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت جاتی امرا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ممبران سمیت آزاد اراکین نے بھی شرکت کی جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے نامزد ارکان بھی اجلاس کا حصہ بنے۔

اسلام آباد کے حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے مشروط

ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں کل 218 ارکان شریک ہوئے، نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ن لیگ نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کےلیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنہڑ کا نام زیر غور ہے۔

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ، ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ صحت ،تعلیم ، انفراسٹرکچر،لاء اینڈ آرڈر، زراعت اور آئی ٹی کی مساوی تقسیم ہو گی ،ہر حلقہ ، ڈسٹرکٹ ،یونین کونسل اور ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہیے اور یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے، پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکر یہ، عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور ن لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام پر اتفاق ہو گیا

نئے جذبے، عزم اور خلوص سے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے، دعا ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ میں آپ اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی ہونے کا اعزاز ملا ہے، میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، بہن ، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں، یہ ایک خاتون اور ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔

نامزد وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر سامی ان کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے ، ان کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔

ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے، مریم نواز

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے، ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں