ریحانہ ڈار کاخواجہ آصف کو بڑاچیلنج

ریحانہ ڈار

 ریحانہ ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو چیلنج کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی پریس کانفرنس دیکھی ہے ، آپ نے میڈیا کو کہا کہ آپ نے فارم45 دیکھےہیں۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ میرا خواجہ آصف کو چیلنج ہے کہ فارم45 لیکر کچہری چوک آجائیں، وہاں میڈیا اور عوام اکٹھے ہوجائیں گے ، دنیا دیکھے گی سچا کون اور جھوٹا کون ہے۔

ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ اگر رہنما ن لیگ خواجہ آصف فارم 45 لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کہ آپ نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں