مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے1 سے این اے 7تک آزادامیدواروں نے کامیابی سمیٹی ، حلقہ این اے 8پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

چند روز میں پنجاب حکومت بنانے جارہے ہیں، آنے والا دور ن لیگ کا ہے، عطا تارڑ

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 9،این اے10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدوران نے میدان مار لیا جبکہ حلقہ این اے 14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارمحمدیوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔

حلقہ این اے 17سے این اے 26اوراین اے 29 سے این اے 36تک اور حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین اور حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے۔

ہم نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتیں ، مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائینگے ، بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں پی کے 112 اور 115 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے، جبکہ پی کے 111،114،32سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار ان نے میدان مار لیا ہے ، پی کے 1 سے 19 ،پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، اسی طرح پی کے 31 سے 39 تک تمام نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

پی کے 39،38،پی کے 42سےپی کے 71تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد ا امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور پی کے 76،77،81 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

عمرہ زائرین پرمٹ کی پابندی کریں ، سعودی وزارت حج کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 83 سے 90،پی کے 92 ،93،94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، اسی طرح پی کے 96 سے پی کے 100 تک بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ جبکہ پی کے 104 سے پی کے 110 تک صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں