پی ایس ایل، پی سی بی نے مفت ٹکٹ دینے کا سلسلہ بند کر دیا

مفت ٹکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں مفت ٹکٹ دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے وی آئی پی اور ہاسپٹلیٹی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

انتظامیہ کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تمام میچز کے لیے مفت ٹکٹس دینے سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں اسپیشل باکسز ختم کردیے گئے ہیں اور اسپیشل باکسز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔

محمد حفیظ کی چھٹی، چیئرمین پی سی بی کو غیر ملکی کوچز کی تلاش

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن 9کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے،چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)لاہور عمارہ اطہر کے مطابق 04ایس پیز، 12ڈی ایس پیز اور 90انسپکٹرز پی ایس ایل کے دوران فرائض سرانجام دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے،عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈانز بھی تعینات ہوں گے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی سٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03پارکنگ سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص روڈز کو کچھ لمحوں کے لئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں