وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ؟ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات پھر بے نتیجہ

ملاقات بے نتیجہ

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے ایم کیوایم اور آزاد ارکان سے ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔

ن لیگ اور آئی پی پی قیادت کے درمیان ایک اور ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران لیگی وفد نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہو گا جبکہ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آدھی مدت کیلئے ن لیگ اورآدھی مدت کیلئے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق ہوا۔

ن لیگ اورپیپلز پارٹی اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں ، آصف زرداری

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں آج ن لیگ کی طرف سے شراکت اقتدار کی تجاویز پیش کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں