نواز شریف، مریم نواز اور عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج

یاسمین راشد

تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ہے۔

یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کر د یا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، ن لیگ کے قائد نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

این اے127لاہور سے عطا تاڑر کی کامیابی بھی ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، موقف اختیار کیا کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔

ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، علی بخاری، شعیب شاہین

عطاء تاڑر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا،دوسری جانب این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی بھی چیلنج کر دی گئی ہے۔

آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی، موقف اختیار کیا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا۔

ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں کیے،عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب کرکے جاری کیا گیا۔

موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر دھاندلی کر کے ہرایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں