کراچی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق


کراچی: شہر قائد  کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3 میں پراسرار دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ ایک بچہ دوران علاج چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہو گیا

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 2 افراد جو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا تاکہ دھماکے کی فوری نوعیت معلوم ہو سکے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق 17 سالہ نوجوان کے ہاتھ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹا تھا اور ہلاک نوجوان اسی علاقے کا رہائشی ہے۔ پتہ لگا رہے ہیں ہینڈ گرنیڈ کا کیا مقصد اور ہدف تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے نوجوان کے بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ہلاک شخص پولیس افسر کا بیٹا تھا۔ نوجوان کے گھر کی سرچنگ بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں