لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 8 فروری کو اپنا ووٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک، ماڈل ٹاؤن میں کاسٹ کریں گے۔ ان کا ووٹ اندرون لاہور سے ماڈل ٹاؤن منتقل کروا لیا گیا ہے۔
اس سے قبل نواز شریف کا ووٹ ریلوے روڈ کالج میں تھا اور 2013 میں نواز شریف نے وہیں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کا پریذائیڈنگ افسران کو سخت ہدایت
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنا ووٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل بوائز ہائی اسکول، ماڈل ٹاؤن میں کاسٹ کریں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی گورنمنٹ جونیئر ماڈل بوائز ہائی اسکول، ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے، سراج الحق
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اپنا ووٹ گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن میں کاسٹ کریں گی۔