قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے، سراج الحق


لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام چاہتے ہیں جبکہ گزشتہ 5 برس قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت اور ریاست پیغمبر اسلامﷺ کے طریقے سے چلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر سے عوام کے درمیان آکر وہ لوگ ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں ںے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قیادت کا فیصلہ عوام کرے گی، نگران وزیر اعظم

سراج الحق نے کہا کہ عوام کشمیر، فلسطین کی آزادی اور عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، گزشتہ 5 برسوں سے دیر کا نام قومی اسمبلی میں نہیں سنا گیا اور یہاں کی ترقی روک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ووٹ مانگنے والوں کا احتساب چاہتی ہے جبکہ بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ گزشتہ 5 برس قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے اور ایک وقت ایسا تھا کہ قومی اسمبلی میں بات ہوتی تھی تو دیر کے لیے بھی بات ہوتی تھی۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 5 برس میں دیر میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے بلکہ صرف اپنی جیبیں بھری گئیں۔


متعلقہ خبریں