چیف الیکشن کمشنر کا پریذائیڈنگ افسران کو سخت ہدایت

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارم 45 سے متعلق پیغام میں کہا کہ ریٹرننگ افسران یقینی بنائیں کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 فراہم کریں اور پریذائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دستخطوں کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے اور فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی امیدواران جیت کر ہمارے پاس ہی آئیں گے، پرویز خٹک

ٹریفک پولیس نے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

شہری صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی کارڈ متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں جبکہ چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں