ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

Finance Ministry

نگران دورحکومت میں قرضے حاصل کرنے میں کمی ہوئی یا اضافہ؟تفصیلات آگئیں


وفاقی وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری2024میں مہنگائی27.5 سے28.5فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے،فروری میں مہنگائی مزید کم ہوکر26.5 سے27.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دسمبر 2023 میں مہنگائی کی شرح29.66 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

پی کے 91 ،22 اوراین اے 8 میں الیکشن ملتوی

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی استحکام آیا ہے،مالی سال کی دوسری ششماہی میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کی توقع ہے۔

گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے،گندم کا مقررہ پیداوری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کر لیا جائے گا ،پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 831 ملین رہا ہے،گزشتہ برس اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.6 ارب ڈالرز تھا ،دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 379 ملین سرپلس رہا ہے۔

ملک بھر سے 40 سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

تجارتی خسارے میں کمی آ رہی ہے،سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 21.3 فیصد اضافہ ہوا ہے،برآمدی شعبوں کو خام مال کی سپلائی بہتر ہورہی ہے ،دسمبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 3.6 فیصد کمی ہوئی۔

عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر 6.8 فیصد کم ہوئیں ،رواں مالی سال برآمدات میں 7.5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جولائی تا دسمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں77.1 فیصد کی کمی ہوئی۔

پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

رواں مالی سال ایف بی آر محصولات میں30.3 فیصد کا اضافہ ہوا ،نان ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال 116.5 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ43فیصدبڑھ گیا،بجٹ خسارہ1683 ارب سے بڑھ کر 2408 ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔


متعلقہ خبریں