زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، دوسروں کی پرواہ نہ کریں، شعیب ملک

شعیب ملک

شعیب ملک نے کہا کہ آپ زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لوگ تو کہیں گے ہی ان کا یہ ہی کام ہے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شعیب  کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی

شعیب  نے نجی چینل کے سیر و سیاحت پر مبنی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے مختلف ملکوں کے دوروں کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات بھی سنائے۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مداحوں بالخصوص نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہ کچھ تو کہیں گے ہی۔

ڈیوس کپ، بھارتی ٹینس ٹیم کی 59 سال بعد پاکستان آمد

ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں، آپ 20 سال بعد ہی سہی آپ وہ ہی کریں جو آپ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اداکارہ ثنا جاوید سے اپنی شادی اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بننے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں