پی ایس ایل سیزن 9، ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں ڈرافٹنگ کے دوران تمام فرنچائزز نے اپنے انیسویں اور بیسویں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جبکہ جن فرنچائزز کے کھلاڑی دستیاب نہیں تھے ان کے متبادل کھلاڑی بھی چن لیے گئے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے مکمل عدم دستیاب لونگی اینگیڈی اور نور احمد کے متبادل کھلاڑی چن لیے۔ پشاور زلمی نے وقار سلام خیل، گس اٹکنسن کو متبادل کے طور پر چن لیا۔

جزوی دستیاب خرم شہزاد کی جگہ ارشد اقبال اور نوین الحق کی ری پلیسمنٹ ریزرو کر دی گئی۔

لاہور قلندرز نے ڈین لارنس، راشد خان کی ری پلیسمنٹ ریزرو کر دی جبکہ کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کی جگہ زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کر لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وانندو ہسارانگا کی جگہ بسم اللہ خان کو متبادل چن لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کے بھائی کی تباہ کن بائولنگ، ہر طرف چرچے، آئی سی سی بھی معترف

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مکمل عدم دستیاب ٹام کرن کی ری پلیسمنٹ ریزرو کر دی اور سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے لوک ووڈ اور سفیان مقیم کو شامل کر لیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اوبد مک کوئے اور حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

لاہور قلندرز نے بھانوکا راجا پکسا اور طیب عباس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا اور ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں جانسن چارلس اور محمد شہزاد کو شامل کر لیا۔

کراچی کنگز نے لیوئس ڈی پلوئے اور محمد روہدکو اسکواڈ میں شامل کر لیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاؤری ایونز کو شامل کر لیا جبکہ دوسری پک ریزرو کر دی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہو گا، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے۔ رواں سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے۔ 12 فروری سے ٹیموں کی آمد اور پریکٹس سیشنز کا سلسلہ شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں