فوج کے خلاف مہم،100 اکاؤنٹس کی نشاندہی، کارروائی کی سفارش

فوج

فائل فوٹو


ملک میں عام انتخابات میں کچھ ہی دن باقی ہیں دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاک فوج کے خلاف مہم جاری ہے۔

ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،100 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرکے عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو حاصل دستاویزات کے مطابق 43 ٹرول اکاؤنٹس پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 یو ٹیوبرز اور صحافی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک سیاسی جماعت کے تین رہنماؤں کے اکاؤنٹس سے فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نو نیشنلسٹ اور لبرلز بھی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہیں۔

ایک سیاسی جماعت کے 19 سپورٹرزکی جانب سے بھی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، نو جنرل اکاؤنٹس بھی پاک آرمی کے خلاف بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں