آزاد امیدوار جیت کر آئی پی پی میں شامل ہوں گے، فیاض چوہان کا دعوی

فیاض چوہان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار جیت کر آئی پی پی میں شامل ہوں گے۔

ہم نیو ز کی ٹرانسمیشن ”الیکشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ ہم لاہور سے دونوں سیٹیں جیتیں گے ، بڑی تعداد میں آزاد امیدوار جیت کر آئی پی پی میں شامل ہوں گے ، ہماری کسی سے بات نہیں ہوئی ، ہم حالات بتا رہے ہیں ۔

عام انتخابات2024، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ یہ القادر ٹرسٹ کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار کرتے رہے ہیں ، جب سے یہ تحفے بیچتے رہے ہیں اب تو نظریے سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے، 9مئی واقعے کی اسٹریٹجی میں نے نہیں بنائی تھی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم کیلئے عجیب وغریب قسم کے حالات نظر آئیں گے، جس کو آپ وزیراعظم بنائے پھر رہے ہیں شاید وہ نہ ہو۔

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہاں سے 2018میں ن لیگ سیٹ ہاری تھی وہاں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ ہمارے سیاستدان پارٹ ٹائم سیاست نہیں کرتے ہمیشہ لوگوں میں رہتے ہیں ، مسلم لیگ ن لاہور سے کلین سویپ کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اچھے وکیل ہوں گے اچھے سیاستدان نہیں ہیں ، لطیف کھوسہ پہلے عام لوگوں سے ہاتھ بھی نہیں ملاتے تھے ، اب عام لوگوں سے بھی مل رہے ہیں۔

الیکشن کمپین مخالف کیلئے نہیں ووٹ مانگنے کیلئے کی جاتی ہے ، شاہد خاقان عباسی اس بار الیکشن نہیں لڑ رہے ، وہ انتخابات کیلئے انٹرسٹ نہیں لے رہے۔

مسلم لیگ ن لاہور سے کلین سویپ کرے گی، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہمارے اوپر چھری چلائی گئی ، جہاں سے 2018میں ن لیگ سیٹ ہاری تھی وہاں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے ، پارٹیاں کہیں نہ کہیں اکاموڈیٹ کر لیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں