عمران خان کو منافقوں نے گھیرے میں لیا، جھوٹ بول کر گمراہ کرتے رہے، علی زیدی

عمران خان کو منافقوں نے گھیرے میں لیا، جھوٹ بول کر گمراہ کرتے رہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو منافقین گھیرے میں لے کر گمراہ کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔ انہوں نے ہر اس شخص کو عمران خان سے دور کر دیا جو اختلافِ رائے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عمران خان ذہنی بیمار ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ، پرویز خٹک

علی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر بانی پی ٹی آئی کو گمراہ کرتے رہے۔ منافقوں کا ٹولہ اُن سب کو پروموٹ کرتا جو بانی پی ٹی آئی کے سامنے صرف جی سر بولتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا، اُس کی آواز کو زور و شور سے یہ لوگ پروموٹ کرتے۔ بعض لوگ بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ کروانے کے بھی پیسے پکڑتے تھے۔

توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست 29 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے کہا کہ جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، اس کی پیش گوئی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔ دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہنگامہ برپا ہو۔

علی زیدی نے مزید کہا کہا 24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشہ خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، اِس دوران ایک کے بعد ایک، یہ سب خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں