بھارتی اداکار نے پاکستان کا ملی نغمہ ”دل دل پاکستان” گا کر بھارتیوں کو سیخ پا کر دیا

دل دل پاکستان

معروف بھارتی ادا کار ایوشمان کھرانہ نے پاکستان کا مشہور زمانہ ملی نغمہ دل دل پاکستان گھا کر بھارتیوں کو سیخ پا کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر بھارتی اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستان کا ملی نغمہ ”دل دل پاکستان ”گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ، بلال سعید نے بیان جاری کر دیا

ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیخ پا ہو گئے اوربالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی صارف ڈاکٹرنو یا نامی نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالی ووڈ ادا کار پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا۔

شعیب، ثناء کی شادی، سعیدہ امتیاز کا پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان
ایک بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ ایوشمان کھرانہ جیسا دوغلا ! انسان صرف بالی ووڈ میں ہی مل سکتا ہے، آج اس اداکار نے اپنی ساری عزت کھو دی ہے۔

سونیا نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ آیوشمان کھرانہ کا بائیکاٹ کریں اور انہیں پاکستان میں رہنے کے لیے جلاوطن کیا جائے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، عائشہ عمر کاردعمل آ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق آیوشمان کھرانہ کی یہی وائرل ویڈیو دراصل 7 سال پرانی ہے، سی ویڈیو 2017 میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نے بھی پر فارم کیا تھا۔

اس کنسرٹ میں آیوشمان کھرانہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی اپار شکتی کھرانہ کے ہمراہ دل دل پاکستان اور چک دے انڈیا گانے پر پر فارم بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں