الیکشن کمیشن کا پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے ووٹرز کے لیے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے اپنے پولنگ اسٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس، ہزاروں کے جرمانے

الیکشن کمیشن کے مطابق اس نمبر پر میسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات شیئر کر دی جائیںگی۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لے کر آنا ہو گا، زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کاغذات مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق  افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی،سیکیورٹی کیلئے پولیس درجہ اول کی ذمہ دار ہوں گی۔سول آرمڈ فورسز اور افواج ثانوی اور ثالثی درجے کی ذمہ دار ہوں گی۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

افواج کی تعیناتی صرف انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کی جائے گی،سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران سیکیورٹی پر معمور ہوں گی،آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی ڈی آر اوزکے آفس تک ترسیل کی ذمہ دار ہوں گی۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد آرمڈ فورسز انتخابی سامان آر او کے دفتر پہنچائیں گی،آرمڈ فورسز انتخابی ماحول پرامن بنانے کیلئے عملے کی معاونت کی ذمہ دار ہوں گی،آرمڈ فورسز غیر جانبدار اور کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گی۔

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ  آرمڈ فورسز مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکر کام کریں گی،کسی بدانتظامی کی صورت میں آرمڈ فورسز پرزائیڈنگ آفیسر کو اطلاع کریں گی۔

بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا ہولناک منصوبہ بے نقاب

مجاز مبصرین اور میڈیا کے افراد کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت ہوگی،دھماکا خیزمواد اور اسلحہ کی پولنگ اسٹیشن کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ،آرمڈ فورسز کسی صورت انتخابی عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گی۔

آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز ، فارم 45 سمیت کوئی انتخابی سامان تحویل میں نہیں لیں گی،آرمڈ فورسز پرزائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اورآراوزکے کام میں مداخلت نہیں کریں گی۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر کسی بے ضابطگی کی صورت میں آرمڈ فورسز کوئی جواب نہیں دیں گی،سنگین بے ضابطگی پر آرمڈ فورسز معاملہ پرزائیڈنگ افسر کے نوٹس میں لائیں گی۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کی منظور ی دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی ،فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی،فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں