خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس، ہزاروں کے جرمانے

الیکشن کمیشن

پشاور، خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا، امیدواروں کو بھاری جرمانے کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 15 لوئر دیر کے آزاد امیدوار ہمایوں خان کو 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پی کے 7 لوئر دیر کے آزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین ویلج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان پر 30 ہزار روپے، پشاور حلقہ پی کے 79 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سائفر کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے سرکاری وکیل مقرر

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ پی کے 73پشاور سے ارباب وسیم حیات پر 5 ہزار روپے جبکہ حلقہ پی کے 73 پشاورسے جے یو آئی امیدوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاورچیئرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جبکہ چیئرمین ویلج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

حلقہ پی کے 95 کرم، چیئرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے جبکہ پی کے 96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں