کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

کینیڈا

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی


کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

رواں برس کینیڈا میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔کینیڈا میں غیر ملکی طلبا کے ویزوں کے اجراء کی حد 2 سال مقرر کی گئی ہے۔

غیر ملکی طلبا میں پاکستانی طلبا بھی شامل ہیں۔ طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبا پر لاگو نہیں ہوگا۔سال 2022 میں کینیڈا نے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔غیر ملکی طلبا کی تعداد بڑھنے سے کینیڈا میں صحت و رہائش کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

دوسری جانب آسٹریلیا نے گولڈن ویزا ختم کر دیا ہے جس کے تحت دولت مند غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وہاں رہائش کا حق حاصل تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے کا اجراء غیر ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے

آسٹریلیا کی جانب سے 2024ء کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرکے گولڈ ن ویزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ویزے کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا۔

اس طرح اب کاروباری افراد کی جگہ ہنر مند افراد کو آسٹریلیا جانے کا موقع ملے گا، گولڈن ویزا کے تحت 2012ء سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں