پنجاب ،میٹرک سالانہ امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

o lever exam او لیول اے لیول

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے  صوبہ بھر میں مارچ میں شروع ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان2024کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ۔

غزہ صورتحال ، عالمی عدالت انصاف نے کیس نہ سننے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کردی

ڈیٹ شیٹ کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز کے زیر اہتمام 4 مارچ کو انگریزی،6 مارچ کو کیمسٹری و جنرل سائنس، 8 مارچ کو فزکس اور اسلامیات اختیاری، 9 مارچ کو اسلامک سٹڈیز، 11 مارچ کوریاضی،12 مارچ کومطالعہ پاکستان،14مارچ کوبائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس،15مارچ کوترجمۃ القرآن اور18مارچ کواردو کا پیپر ہوگا۔

بہاولپور ضلع کے 15 حلقوں پر صرف ایک خاتون امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گی

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان کے مطابق کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 20 مارچ کوانگلش، 22 مارچ کوبائیالوجی و کمپیوٹر سائنسز، 25 مارچ کوکیمسٹری و جنرل سائنس، 27 مارچ کوفزکس و اسلامیات اختیاری، 28 مارچ کوترجمۃ القرآن، 30 مارچ کواسلامک سٹڈیز، یکم اپریل کوریاضی، 3 اپریل کو اردو اور5 اپریل کو مطالعہ پاکستان(پاک سٹڈیز) کا پیپر ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سالانہ ایس ایس سی (نویں اور دسویں جماعت) کے امتحانات، جو 14 مارچ کو ہونے والے تھے، کو 18 اپریل 2024 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

الیکشن 2024،پی ٹی آئی کے2 امیدوارپیپلز پارٹی میں شامل

یہ فیصلہ طلباء اور والدین کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہونے والے امتحانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور کے چیئرمین نے طلباء اور والدین کی اپیلوں کے بعد رمضان کو مدنظر رکھنے اور کمیونٹی کے جذبات کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیاجس کے بعد صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینوں کی میٹنگ کے دوران امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کا متفقہ معاہدہ ہوا۔


متعلقہ خبریں