بھارتی خفیہ ایجنسی”را” پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے، پاکستان

را

بھارتی خفیہ ایجنسی”را” پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے، وزارت خارجہ پاکستان


سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹس نے پاکستان میں 2 معصوم شہریوں کو قتل کیا ، بھارتی ایجنٹس کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا گیا ، یہ پاکستان میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھے ۔

بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا ہولناک منصوبہ بے نقاب

پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیاجانا چاہیے، ہمارے پاس پاکستان میں بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔

دو کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ یو گش کمار اس میں ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعےکارروائی کرواتے تھے، سہولت کاروں کے ذریعے ان ایجنٹس کا پتہ چلا۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی شہری محمد ریاض کو بھی راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا تھا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا۔

سکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا،بھارتی ایجنٹ دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائےگئے۔

سرگودھا ،چیمہ خاندان الیکشن سے دستبردار

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی ایسے ہی کیسز سامنے آئے ہیں، بھارت کو عالمی سطح پر اس کا جواب دہ کرنا ہوگا، پاکستانی سرزمین پر بھارت کی کارروائی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات بھی ہیں جو اس وقت ہماری تحویل میں ہیں، ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

ان ایجنٹس کے پاسپورٹ نمبر اور شناخت شیئرکردی جائےگی، صرف ہم نہیں کہہ رہے کینیڈا اور امریکا نے بھی اسی طرح کی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔


متعلقہ خبریں