ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

rain بارش

ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر  بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر مستعفی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ، سکردومنفی10، کالام ،گلگت، استور منفی 07، قلات، گوپس، سرینگرمنفی 05،چترال، میرکھانی منفی 04،بونجی، دیر،ہنزہ،پاراچنار، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہردیا ہے۔پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔


متعلقہ خبریں