لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر پولیس پہنچ گئی

لطیف کھوسہ(latif khosa)

لطیف کھوسہ کے گھر کے باہرپولیس پہنچ گئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر پولیس پہنچ گئی ہے۔

عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

پولیس کی نفری اب سے کچھ دیر قبل پی ٹی آئی رہنما کے گھر کے باہر پہنچی ، فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ پولیس کیوں وہاں پہنچی۔

یاد رہے کہ آج ہی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت جائز اور ناجائز ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت جائز اور ناجائز سمیت ہر قسم کا اسلحہ لے کر نکلنے اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی دفعہ 144 کے زمرے میں آئے گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔حکومت پنجاب کے جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری تک کیا گیا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے  ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔ اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا، نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں