مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

مری

مری و گردونواح میں برفباری کب متوقع؟ موسمیاتی الرٹ جاری


پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ترجمان پی ڈی ایم اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گا۔ مری کے گردو نواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کیسا تھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے -01 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صور تحال کا جائزہ لیں۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔

موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ ایمر جنسی کی صور تحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

پشاور ،گھر کی چھت پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر باپ نے سگے بیٹے کو قتل کردیا

دوسری جانب موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے کوٹ مومن ، موٹروے ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ ، موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد ، ہزارہ موٹروے برہان سے جھاری کس اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔


متعلقہ خبریں