سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

پی ٹی اے

پہلی سم کے فور ی بعدخریدی گئی نئی سم 8گھنٹے کے بجائے کب ایکٹو ہوگی؟ پی ٹی اے کا بڑا اعلان


پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ ایک کے بعد دوسری نئی سم ایکٹو کرنے کے لیے بفر8 گھنٹے سے بڑھا کر 7 دن کر دیا گیا ہے۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے شناختی کارڈ پر فوری طور پر نئی سم جاری کی جاسکتی ہے تاہم اسی شناختی کارڈ پر کوئی نئی سم جاری ہونے کی صورت میں صارفین کو نادرا کی جانب سے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 7 دن انتظار کرنا ہوگا۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا اطلاق سم سے متعلق دیگر ٹرانزیکشنز جیسے ملکیت کی تبدیلی پر نہیں ہوگا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات فراڈ مافیا کی جانب سے استعمال کی جانے والی تکنیک کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے گئے ہیں جو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے لیے متعدد غیر قانونی سموں کو فوری طور پر فعال کرتے ہیں۔

پشاور ،گھر کی چھت پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر باپ نے سگے بیٹے کو قتل کردیا

پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگی اور یہ غیر مجاز یا دھوکہ دہی سے سم کارڈز کے اجراء کے خلاف حفاظت کے لیے وضع کردہ ریگولیٹری اقدامات کا حصہ ہے۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

یاد رہے اس سے قبل 8 گھنٹے بعد بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے نئی سم ایکٹو کی جاتی تھی، تاہم اب اگر پہلی سم کے فورا بعد ایک اور سم خریدی جاتی ہے تو صارفین کو ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں