موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے پنجاب میں خشک سالی کا خطرہ

خشک سالی

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہردیا۔

پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

دوسری جانب حکومت نے بارش نہ ہونے پر 26جنوری کو ملک بھر میں نمازاستسقا ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہراشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران اس خدشے کا اظہارکیا کہ اگر بارشیں فوری نہ ہوئیں تو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں، نماز استسقا کو پانی کی کمی،خشک سالی اورجنگلات میں آگ سے بچاو کے لیے ادا کیاجاتا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ: خراب موسم کے باعث 31 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت خشک موسم اورسخت سردی کی لپیٹ میں ہے،بارش نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں  پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ترجمان پی ڈی ایم اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گا۔ مری کے گردو نواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کیسا تھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے -01 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صور تحال کا جائزہ لیں۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔

موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ ایمر جنسی کی صور تحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں