اسلام آباد ایئرپورٹ: خراب موسم کے باعث 31 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

مالی سال 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خراب موسم کے باعث 31 پروازیں منسوخ جبکہ 14 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، منسوخ ہونے والی پروازوں میں زیادہ قومی ایئرلائن کی ہیں جن میں سیرین، سیال، ایئر بلیو ،سعودی ایئرلائن اور کام ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔

تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے شارجہ جانے والی سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 703 اور ایئرسیال کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی ایف 718 شامل ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ایئر سیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 124 اور سعودی ایئرلائن کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز ایس وی 726 بھی تاخیر ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753، پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 601، پی آئی اے کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325 شامل ہے۔

سیرین ایئرلائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز ای آر 541، پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 651، ایئرسیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 122 بھی خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوگئی۔

دنیا کے تیز ترین طیارے کی رفتار 6437 کلومیٹر فی گھنٹہ ، 2025ء میں پرواز شروع کرے گا

پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 741، پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکھر جانے والی پی کے 631، اسلام آباد سے کابل جانے والی کام ایئر پرواز آر کیو 928 اور پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 369 کے مسافروں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

منسوخ ہونے والی دیگر پروازوں میں اسلام آباد سے مسقط جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 734، پی آئی اے کی اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 اور ایئر سیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 126 شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں