جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

بارش

خشک سردی ختم ،بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار ڈی جی محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی


جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت،خیبرپختونخوا اور اسکردو کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،اسلام آباد اور دیگر شہروں سے دھند کا سلسلہ جلد ختم ہوجائےگا،فروری اور مارچ میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

آئندہ چندروز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند چھائے رہے گی۔

شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کراچی میں بعض مقا مات پر بارش ہوئی۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند  کی لپیٹ میں رہے۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی11، کالام منفی 7،گلگت، استور منفی 6 ،گوپس ، سری نگرمنفی 5،قلات منفی 4،چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محسن نقوی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تعینات

علاوہ ازیں شدیددھندکےباعث ایم ون پشاورتارشکئ ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبند کردی گئی ہے،دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور تا صوابی بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے موٹروے ایم 5 شیر شاہ تا ظاہر پیر ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے،دھند کے باعث موٹروے ایم 14 ، حكلہ سے کوٹ بیلیاں تک بند ہے۔


متعلقہ خبریں