فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی چیلنج، کل طلب


لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور لیڈیز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کو کل ریٹرننگ آفیسر نے طلب کر لیا ہے، مخالف آزاد امیدوار قادر بخش بھٹی کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کیے جانے پر انہیں طلب کیا گیا ہے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس دس لاڑکانہ  سے پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔

ان کے مخالف امیدوار قادر بخش بھٹی نے اعتراض داخل کیا تھا کہ  فریال تالپور کے پاس دبئی کا اقامہ ہے اور وہ  آف شور کمپنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فریال تالپور صادق اور امین نہیں اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے، ریٹرننگ آفیسر محمد علی نے فریال تالپور کو کل جمعرات کے روز طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں