سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیٹیں 100 سے بھی کم ہونگی، جیسے بکرا منڈی میں بھاؤ لگتا ہے، یہاں آزاد امیدواروں کا بھاؤ بھی لگے گا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر اللہ کی طرف سے معجزہ ہوگا تو آنے والی حکومت 2 سال چلے گی، ورنہ گیارہ، بارہ مہینے رہے گی۔ کھلاڑی اور بڑے کھلاڑی دونوں کا بھاؤ لگے گا، جو اچھا بھاؤ لگائے گا، وہ میدان میں آئے گا، اس کے ساتھ مال لپیٹے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت 57 اور نواز شریف کی 52 فیصد ہے، بلومبرگ
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت گیارہ ماہ تک چلنی ہے تو پی ڈی ایم 2 نہیں بنے گی لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکٹھے نہیں بیٹھیں گی۔ جیتنے والے آزاد ارکان ہی حکومت کا فیصلہ کریں گے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے بغیر آئندہ حکومت چلانا بہت مشکل ہوگا۔ سیاسی بورڈ پر تو آصف زرداری ماہر ہیں، ایوان صدر میں ان کی تصویریں لگتی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کہا گیا کہ ایکسپائرڈ لیڈرز ہیں، زرداری نے کہا کہ ان کا بیٹا اور آپ جیسے جوان لوگ ہیں، ملک آگے چلائیں۔ اس گیم میں ایکسپائر ہونا بہت ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں۔
توشہ خانہ ، 190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ تین چار خود ساختہ ہیرو ہیں، ان کو تبدیل ہی نہیں کیا جا رہا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ولن ایک ہی ہے، ہیرو تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ آزاد امیدوار کو توڑنے کی ضرورت نہیں، وہ ہوا کے رخ کا تعین کریں گے۔