پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کی کمی ہوئی
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی ۔
خوردنی تیل، چینی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/ecKl8tLAI3#SBPExchangeRate pic.twitter.com/EkuIcfAwXv
— SBP (@StateBank_Pak) January 22, 2024
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کروا دی
دوسری جانب ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار700 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
ملکی سطح پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی۔
ڈالر کی مسلسل نیچے پرواز ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے پر موجود ہے۔