ڈالر کی مسلسل نیچے پرواز ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

ڈالر

 کاروباری ہفتے کا آغاز پر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے کا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 192 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 474 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 474 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں