خوردنی تیل، چینی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی

خوردنی تیل

 گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں خوردنی تیل، چینی اور چائے کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے آلوکی قیمت میں 3.85 فیصد، پٹرول 2.99 فیصد، چینی 0.90 فیصد، لپٹن چائے 0.20 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 0.14 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.08 فیصد، آٹا 0.07 فیصد اورگڑ کی قیمت میں 0.04 فیصدکی کمی ہوئی۔

آئندہ بجٹ، سرکاری ملازمین کی پیشن اور تنخواہوں کے حوالے سے بری خبر آگئی

جبکہ پیازکی قیمت میں 8.69 فیصد، ٹماٹر7.51 فیصد،انرجی سیور2.72 فیصد، چکن 2.26 فیصد، لہسن2.18 فیصد، کیلا 2.14 فیصد، انڈے 1.89 فیصد، ماچس 1.67 فیصد، دال ماش 1.59 فیصد، اوردال مونگ کی قیمت میں 1.46 فیصدکا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 18جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.34 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر44.64 فیصدکااضافہ ہوا ہے۔

انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

رپورٹ کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.61 فیصدکا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.54 فیصد، 0.46 فیصد، 0.40 فیصد اور0.23 فیصدکااضافہ ہوا۔

اشیا کی قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتاہے۔


متعلقہ خبریں