سپریم کورٹ کا کلاشنکوف کلچر ختم کرنے پر غور

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں جاری ممنوعہ اسلحہ کے لائسنسوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ منشیات اور کلاشنکوف کلچر نے پاکستان کو تباہ کیا ہے اس لیے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہیں تو کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے؟

چیف جسٹس نے تحریری حکم جاری کیا کہ سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حلقہ این اے85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے؟ تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں۔


متعلقہ خبریں