حلقہ این اے85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

By Election

الیکشن کمیشن نے این اے85 سرگودھا کا الیکشن ایک امیدوار کی وفات پر ملتوی کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے85 میں الیکشن حلقے کے امیدوار صادق علی کے وفات پا جانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں پر جرمانے عائد  کردئیے ہیں ۔

پی بی7 میں ن لیگ کے نور محمددمڑ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر40ہزار جرمانہ عائد کیا گیا،پی کے 58مردان میں ذوالفقار خان پر 25 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  مردان میں پی کے 54 سے اے این پی امیدوار گوہر علی شاہ پر 10 ہزار روپے ،پی کے 61 میں ن لیگ کے امیدوار جمشید خان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سوات میں ایک امیدوار کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،ضلعی مانیٹرنگ افسران نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پر جرمانے عائد کیے۔

علاوہ ازیں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17ہزار 816 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 ہزار 121 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار میدان میں ہیں ۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 11 ہزار 785 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں،قومی اسمبلی نشستوں پر 3748 آزاد، 1873 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں ۔

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8537 آزاد ، 4158 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 882 خواتین امیدوار ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر 312 اور صوبائی اسمبلی کی 570 خواتین امیدوارہیں ، ملک بھر میں 4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 6 ہزار 31 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں،سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریبا دو گنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو گرفتار

پنجاب اسمبلی نشستوں پر 6 ہزار 710 ، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 878 ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر 1834، بلوچستان 1273 امیدوار میدان میں ہیں۔


متعلقہ خبریں