غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ڈیل پر کوئی بات نہیں، سعودی سفیر

غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ڈیل پر کوئی بات نہیں، سعودی سفیر

اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بند بندر السعود نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوگی۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کرے گا۔

ریما بنت بندر کا کہنا تھا کہ ‘میرے نزدیک اس وقت سب سے اہم چیز اس حقیقت کو دیکھنا ہے کہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات کی بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا ہے بلکہ اس نے امن و استحکام کو اپنی پالیسی میں سب سے اہم رکھا ہے۔

سعودی کابینہ نے غزہ سے متعلق اسرائیلی عزائم مسترد کر دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی مملکت یہ واضح کرچکی ہے کہ جب تک تشدد اور مسلسل قتل عام چلتا رہے گا، ہم اگلے کسی اور معاملے پر بات نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں