میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے، خواجہ عمران نذیر

میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے، خواجہ عمران نذیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اللہ کرے میری بیٹی کو سابق وزیراعظم نواز شریف جیسا شوہر ملے۔

لاہور کے حلقے این اے 127 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘اگر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف برے ہیں تو میں دعا کرتا ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔

عام انتخابات 2024: لاہور، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مدِمقابل

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے تو میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں۔ لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے  بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔

خیال رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری جبکہ انکے مقابل میں میاں اطہر محمود الیکشن لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں